10-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پی ٹی سی ایل پر انٹرنیشنل کالز پر انیس اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس عائد کرنے کے خلاف دائر رٹ پر ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاہے ۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن میں عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کے پاس ٹکس عائد کرنے کا اختیار نہیں کیونکہ پی ٹی سی ایل وفاقی ادارہ ہے اور وہ مختلف مدوں میں ٹیکسز ادا کرتا ہے ۔ دائر رٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فنانس ایکٹ دو ہزار تیرہ کے تحت بیرون ملک سے آنے والی کالز پر انیس اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس عائد کر رکھا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا صوبائی حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

فاضل عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرکے ایڈوکیٹ جنرل سے جواب طلب کر لیا۔