28-04-2017

پشاور کی احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد عاصم امام کو صوبائی حکومت نے جج کنزومر کورٹ صوابی تعینات کر دیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاصم امام خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایڈیشنل سیشن جج اور سیشن جج رہ چکے ہیں۔ وہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوہاٹ اور سوات کے جج بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہیں ستائیس مارچ دو ہزار پندرہ کو کوہاٹ سے تبدیل کرکے احتساب عدالت پشاور کا جج اور بعد میں سینئر ہونے کے بناء پر دو دفعہ پشاور کی احتساب عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج کی حیثت سے کام کیا ۔