07-04-2018

 صوبہ بھر میں  پیر کے روز سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا  اعلان کر دیا گیا ہے ۔

صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق  تین روزہ  انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ مہم کے لئے 44ہزار سے زائد صحت محافظ اور سکیورٹی کیلئے30ہزارپولیس اور پیرا ملٹری اہلکار تعینات ہوں گے ۔

حکام کے مطابق  صوبہ بھر میں 9اپریل سے انسداد پولیو مہم چلانے کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جن میں پولیو سے بچائوکے قطروں کے ساتھ ساتھ بچوں میں مختلف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لئے وٹامن اے کی خوراکیں بھی دی جائیں گی ۔ مہم کے لئے  پولیو ورکرز کی21 ہزار126ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں18ہزار تین سوموبائل ٹیمیں، 15سوبائون مستقل ٹیمیں جبکہ 982ٹرانزٹ اور292رومنگ ٹیمیں بھی شامل ہوں گی ۔