01-03-2017

پشاور ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پچیس اور پچاس سالہ تجربہ کے حامل سینئر ترین وکلاءکی ایوارڈ لسٹ میں انتقال کر جانے والے سینئر وکلاء کے نام بھی شامل کر لئے ہیں ۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا کہ وکالت کے شعبہ سے وابستہ پچاس سالہ تجربہ رکھنے والے وکلاء کےلئے گولڈ میڈل ، پچیس سالہ تجربہ کے حامل وکلاء کےلئے سلور میڈل اور اسناد دیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبہ کے تمام  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنوں کے صدور سے باقاعدہ نام بھی طلب کئے گئے تھے تاہم وکلاء نے مطالبہ کیا تھا کہ ایوارڈ لسٹ میں ان مرحوم وکلاء کے نام بھی شامل کئے جائیں جن کا وکالت میں وسیع تجربہ رہا ہے جس پر پشاور بار ایسوسی ایشن نے ان کے نام بھی شامل کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایوارڈ تقریب رواں سال منعقد کی جائے گی جس میں صوبہ بھر کے نامور وکلاء کو میڈلز  سے نوازا جائے گا۔