18-09-2017

صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر ای او سی خیبر پختونخوا کے مطابق اس تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے چھپن لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس کے لئے بیس ہزار تین سو اٹھاسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ۔

ای او سی کے مطابق مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کےلئے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔