17-05-2017

صوبہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق  صوبے کے میدانی علاقوں کے پرائمری سکولز یکم جون سے  31 اگست تک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ ہائر سیکنڈری سکولز کی چھٹیاں 15 جون سے ہوں گی۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق  خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے سکولز میں گرمیوں کی تعطیلات 31 جولائی تک ہوں گی ۔