05-06-2017

سندھ کے نئے مالی سال 18-2017کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نئے مالی سال کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

 رپورٹس کے مطابق صوبہ سندھ کےنئےمالی سال کابجٹ10کھرب43ارب18کروڑ56لاکھ روپےمختص کردیا گیا،وزیراعلٰی سندھ نے بجٹ سمری اور فنانس بل کی دستاویزات پردستخظ کردیئے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تیار کئے گئے 10کھرب43 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ روپےکےبجٹ میں ریونیو اخراجات کا تخمینہ6کھرب57ارب روپےلگایاگیا ہے۔جبکہ سرمایہ جاتی اخراجات کا تخمینہ60ارب روپے لگایا گیا ہے۔