12-05-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے  جس کے مطابق چھبیس مئی دو ہزار سترہ سے اکتیس اگست دو ہزار سترہ تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

متعلقہ حکام کے مطابق پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی سالانہ چھٹیاں ہر سال پرائمری سطح پر یکم جون سے جبکہ بڑی کلاسوں کی سولہ جون سے دی جاتی ہیں تاہم امسال چھبیس مئی سے اکتیس اگست تک ہوں گی ۔