06-11-2017

صوبہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں خصوصی تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گیا ہے جس کے دوران پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے تین اضلاع چترال ، لوئر دیر اور اپر دیر میں شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز نے کام کاآغاز کر دیا ہے جبکہ اس ضمن میں سیکیورٹی کے بھی مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔