07-06-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے طب کے تین شعبوں میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کےلئے سرکاری ہسپتالوں میں پیتھالوجی ، ریڈیالوجی اور انستھیزیا  ڈپلومہ کورس کےلئے مزید ستر اضافی نشستوں کی منظوری دے دی ہے ۔

واضح رہے کہ ماہر ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کےلئے حکومت کو ڈپلومہ کورسز شروع کرنے ، نشستیں بڑھانے اور امیدواروں کےلئے وظائف دینے کی درخواست ارسال کی گئی تھی ۔

اس سلسلے میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انستھیزیا ڈپلومہ میں دو سال کےلئے اڑتیس ، ریڈیالوجی میں چودہ اور پیتھالوجی میں اٹھارہ نسشتیں رکھی گئی ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق ڈپلومہ امیدواروں کو ٹی ایم او کے وظائف کے علاوہ تیس ہزار روپے کا ماہوار وظیفہ اضافی ملے گا۔