28-02-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے بینکنک کورٹس ، لیبر کورٹس، انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں ، ڈسٹرکٹ  اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن ججز سمیت ایک سو اکیس جوڈیشل افسران کے پروپوزڈ  تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔جبکہ ان جوڈیشل افسران کو تین روز کے اندر  ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ  کے پاس اپنے رپریزنٹیشن جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے پروپوزڈ اعلامیہ کے مطابق جج بینکنک کورٹ پشاور محمد طارق ولی کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی بنوں ، پریزائڈنگ آفیسر سپیشل کورٹ بینکنک پشاور اکرام اللہ خان کو پشاور ہائی کورٹ میں او ایس ڈی ، جج اے ٹی سی پشاور اشتیاق احمد کو تبدیل کرکے جج احتساب عدالت پشاور ، احتساب عدالت پشاور کے جج  اظہر خان کو تبدیل کرکے پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور، پرائزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ ہری پور سردار محمد ارشاد کو تبدل کرکے پرائزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات ، جج کنزومر کورٹ صوابی سید کمال حسین شاہ کو تبدیل کرکے جج انیٹی کرپشن سنٹرل پشاور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد خان کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی دیر لوئر، جج اے ٹی سی کوہاٹ محمد یونس کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی مردان، سپیشل جج اینٹی کرپشن سنٹرل پشاور  فرح جمشید  کو تبدیل کرکے جج کنزومر کورٹ ہری پور،جج اے ٹی سی ڈی آئی خان اکرام اللہ خان کوتبدیل کرکے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل  پشاور ہائی کورٹ ، جج بینکنک کورٹ ٹو  پشاور محمد حامد مغل کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی سوات ، جج کنزومر کورٹ مانسہرہ بابر علی خان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ ، جج کنزومر کورٹ مالاکنڈ عبدالغفور قریشی کو جج کنزومر کورٹ چارسدہ ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دیر اپر محمدصابر کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی کوہاٹ ، ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سیل پشاور ہائی کورٹ سید احتشام علی کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد آصف خان کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی پشاور ، جج کنزومر کورٹ پشاور محمد اقبال خان کو تبدیل کرکے جج کنزومر کورٹ مالاکنڈ ، جج اے ٹی سی دیر لوئر مدد خان کو تبدیل کرکے پریزائڈنگ آفیسر سپشل کورٹ بینکنک پشاور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طور غر  کو تبدیل کرکے جج بینکنک کورٹ ون پشاور ، جج اے ٹی سی بنوں محمود الحسن کو تبدیل کرکے جج اے ٹی سی پشاور ، جج انسدا دہشت گردی خصوصی عدالت سوات محمد امین کو تبدیل کرکے ممبر سروس ٹربیونل پشاور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نسیم اکبر کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی سے تبدیل کرکے جج احتساب عدالت پشاور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ظفر  کو دیر اپر ، ڈائریکٹر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد نصرت یاسمین کو تبدیل کرکے جج نارکاٹکس کنڑول پشاور ،ممبر سروس ٹربیونل پشاور  محمد عامر نذیر کو تبدیل کرکے جج کنزومر کورٹ  ڈی آئی خان ، پریزائڈنگ آفیسر لیبر کورٹ سوات اورنگزیب کو تبدیل کرکے او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ ، جج کنزومر کورٹ ٹانک سید عقیل شاہ کو تبدیل کرکے جج کنزومر کورٹ پشاور ، ممبر سروس ٹربیونل پشاور اشفاق تاج کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طور غر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  عامر نذیر بھٹی کو تبدیل کرکے کوہستان ، جج کنزومر کورٹ  چارسدہ روزینہ رحمان کو تبدیل کرکے او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ ، جج کنزومر کورٹ  کرک محمد نسیم کو  تبدیل کرکے جج بینکنک کورٹ پشاور  تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کلیم ارشاد کو پشاور ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ  احسان اللہ محسود کو تبدیل کرکے جج انیٹی کرپشن جنوبی اضلاع ہیڈکوارٹر بنوں ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نوشہرہ جہانزیب شنواری کو تبدیل کرکے ثمر باغ دیر لوئر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان اصغر شاہ کو بحرین سوات ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بحرین سوات جہانگیر خان کو  پشاور ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثمر باغ لوئر دیر  نسیم اقبال کو تبدیل کرکے چارسدہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور فضل ستار کو تبدیل کرکے پہاڑ پور ڈی آئی خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور فرح عطاء اللہ کو تبدیل کرکے مانسہرہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج درگئی مالاکنڈ شہناز حمید خٹک کو تبدیل کرکے ایبٹ آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان کلثوم اعظم  کو تبدیل کرکے ایبٹ آباد ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ عنبرین نوید کو تبدیل کرکے لکی مروت ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چارسدہ  رفعت عامر   کو تبدیل کرکے ڈی آئی خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد  پھول بی بی کو تبدیل کرکے کوہاٹ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پہاڑ پور  ڈی آئی خان ہدایت اللہ خان کو  تبدیل کرکے نوشہرہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد  عبدالبصیر  کو ڈی آئی خان ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور ملک امجد رحیم کو او ایس ڈی پشاور ہائی کورٹ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غازی ہری پور حق نواز کو تبدیل کرکے ہری پور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نوشہرہ  عبدالجبار کو  غازی ہری پور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور  سنبل نصیر  کو تبدیل کرکے درگئی مالاکنڈ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ  فریال ضیاء مفتی کو تبدیل کرکے پشاور ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر  دوست محمد خان کو تبدیل کرکے نوشہرہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور بدرالدین کو تبدیل کرکے لکی مروت ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت محمد سعید امجد  کو تبدیل کرکے پشاور جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو  لیاقت علی و تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق  تبدیل ہونے والے سینئر سول ججوں میں سینئر سول جج مانسہرہ اعجاز احمد کو تبدیل کرکے کوہستان ، ولی محمد خان کو لوئر دیر سے ایبٹ آباد ، سید کمال حسین شاہ کو سوات سے پشاور ، سفیر قیصر ملک کو ٹانک سے لوئر دیر ، عادل اکبر خان کو ہنگو سے پشاور ، راشد روف کو صوابی سے پشاور، شاہ حسین کو کوہستان سے پشاور ، سادیہ اندلیب کو لکی مروت سے پشاور ، نصرت ناز کو نوشہرہ سے بنوں ،محمد عاصم کو بنوں سے نوشہرہ ، ارباب سہیل احمد کو طور غر سے مردان ، وحیدہ مشتاق ملک کو مردان سے ڈی آئی خان ، طفیل احمد کو مالاکنڈ سے بونیر ، لبنی زمان کو بنوں سے صوابی ، نادیہ سید  کو پشاور سے سوات ، سید افتخار شاہ کو ایبٹ آباد سے مالاکنڈ ، سید حمید قاسم کو چترال سے لکی مروت ، عابد زمان کو ڈی آئی خان سے چترال ، احمد احسان قریشی کو چارسدہ سے ٹانک تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

اسی طرح تبدیل  ہونے والے سول ججوں میں سول جج جوہر اعجاز علی شاہ کو مالاکنڈ سے طور غر، ملک محمد حسنین کو چارسدہ سے ہنگو، اعجاز الحق  اعوان کو نوشہرہ سے کوہستان ، شیراز طارق کو نوشہرہ سے ہری پور، محمد مشتاق کو مٹہ سوات سے نوشہرہ، محمد جمشید کو شیرنگل اپر دیر سے بی ڈی شاہ کرک ، غلام حمید کو پشاور سے اپر دیر ، شاہد محمود کو صوابی سے شیرنگل اپر دیر ، سید حسن رضا شاہ کو کرک سے واڑی اپر دیر ، حسین علی کو لوئر دیر سے پشاور ، افضل احمد کو تیمرگرہ لوئر دیر سے  لعل قلعہ لوئر دیر، طاہر خان کو لعل قلعہ لوئر دیر سے تیمرگرہ لوئر دیر ، اورنگزیب کو لکی مروت سے دیر لوئر، فضل ناصر شاہ کو ایبٹ آباد سے بونی چترال ، سید شوکت اللہ شاہ کو ایبٹ آباد سے اپر دیر ، عمر عظمت خان کو ڈی آئی خان سے ایبٹ آباد، شاہ خالد  کو دروش چترال سے ایبٹ آباد، فرمان علی کو مانسہرہ سے چکیسر شانگلہ ، اشتیاق احمد کو بالاکوٹ  مانسہرہ سے کلاچی ڈی آئی خان ، کرن ناز کو مانسہر ہ سے لکی مروت ، محمد عادل مثال کو چکیسر شانگلہ سے مانسہرہ ، نصیر احمد کو کاٹلنگ مردان سے بالاکوٹ  مانسرہ ، سلیم الرحمان کو پشاور سے پوران شانگلہ ، شیر علی خان کو بنوں سے پشاور ، سعیدہ اختر  کو سوات سے کرک ، محمد آیاز کو کبل سوات سے کاٹلنگ مردان ، محمد حنیف کو بحرین سوات سے چارسدہ، محمد رئیس کو پورن شانگلہ سے سوات ، جمیل فقیر  کو بونی چترال سے مٹہ سوات ، شاہ فیصل کو کلاچی ڈی آئی خان سے بحرین سوات ، فہد احمد کو ہری پور سے بنوں ، محمد ظہور  کو ہری پور سے ڈی آئی خان ، اکبر علی کو  ہری پور سے تنگی چارسدہ ،  افتاب اقبال کو تنگی چارسدہ سے ہری پور، قراۃ العین چاند عرفان کو مردان سے کرک ، کرن شوکت کو مردان سے بنوں، مرزا محمد کاشف کو بی ڈی شاہ کرک سے مردان ، خالد انور کو کرک سے مردان ، شمس الہدہ کو چارسدہ سے کوہاٹ ، عامر علی آفریدی کو بنوں سے صوابی ، شبیر محمد درانی کو مردان سے لکی مروت ، مہ جبین کو مردان سے لکی مروت ، آصف کمال کو لکی مروت سے مردان ، نجیب الحق کو لکی مروت سے مردان ، محمد مدثر شاہ کو کوہاٹ سے ایبٹ آباد جبکہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ  سائرہ بانو کو ایبٹ آباد سے تبدیل کرکے ملاکنڈ میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔