08-03-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے بینکنک کورٹس ، لیبر کورٹس، انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں    اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن ججز سمیت ایک سو  تینتیس  جوڈیشل افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد سلیم خان  کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 29 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 29 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 21 سینئر سول ججز اور 54 سول ججز کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔