June 18, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات سات ڈاکٹرز مستقل کرنے کا حکم

08-06-2017

پشاور ہائی کورٹ نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات سات کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ سمیت دیگر کی جانب سے دائر رٹ درخواست میں عدالت کوبتایا گیا کہ درخواست گزار دو ہزار گیارہ سے دو ہزا ر تیرہ کے مختلف اوقات میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے اور دوہزار پندرہ میں صوبائی حکومت نے پانچ سو تین ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے بل اسمبلی سے منظور کرایا تاہم درخواست گزاروں کو ٹی ایم او ہونے کی بناء پر نظر انداز کر دیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔

Related posts