28-04-2017

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات نو سول ججز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف کو پشاور سے تورغر ، سول جج محمد اسحاق کو پشاور سے کوہستان ، سول جج سید اسرار احمد کو پشاور سے عالی بٹگرام ، سول جج سید منصور علی شاہ کو کوہاٹ سے ٹل ہنگو، سول جج غلام حامد کو اپردیر سے شانگلہ ، سول جج محمد اسحاق مروت کو ٹل ہنگو سے چارسدہ ، سول جج لیاقت علی کو شانگلہ سے ایبٹ آباد، سول جج محمد امتیاز کو عالی بٹگرام سے ایبٹ آباد جبکہ سول جج طاہر خان کو دیر لوئر سے درگئی مالاکنڈ تبدیل کر دیا گیا ہے ۔