13-04-2017

پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل کل سے شروع ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، کرک، ہنگو ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، ایبٹ آباد ، بٹگرام ، سوات ، بونیر، شانگلہ اور دیر اپر میں سترہ مئی کو ہونے والے وویلیج  اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ جس کےلئے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ کل جمعہ کے روز سے شروع ہو جائے گا جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی سترہ اور اٹھارہ اپریل کو جمع کر ائے جاسکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال چوبیس سے چھبیس اپریل تک ہوگی جبکہ منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں ستائیس اور اٹھائیس اپریل تک داخل کی جاسکے گی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست آٹھ مئی کو جاری کرکے انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے اور  سترہ مئی کو پولنگ کے بعد انیس مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔