16-05-2017

خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع میں تریالیس نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کل ہورہے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے سترہ اضلاع میں نیبر ہوڈ اور یونین کونسلوں کے ایک سو پانچ خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم صوبے کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب میں چالیس نشستوں پر بلا مقابلہ امیدوار کامیاب قرار دیئے جا چکے ہیں۔ جبک باقی تریالیس نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کل ہوں گے جس  کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ نشستیں ممبران کے انتقال ہونے یا استعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھیں اور یہ ضمنی بلدیاتی انتخاب پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، کرک ، ہنگو ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان، ٹانک ، ایبٹ آباد، بٹگرام ، سوات ، بونیر ، شانگلہ اور اپر دیر میں ہوں گے ۔