24-05-2017

الیکشن کمیشن نے صوبہ خیبر پختونخوا کے چودہ اضلاع کی بیالیس ویلیج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق حال ہی میں صوبے کے ایک سو پانچ ویلج کونسل ، نیبر ہوڈ کونسلوں میں بلدیاتی ضمنی انتخاب ہونا تھے جس میں سے چالیس امیدواروں جن میں ستائیس امیدوار جنرل نشستوں ، آٹھ خواتین، مزدور کسان اور یوتھ کونسلر  کی تین نشستوں پر بلا مقابلہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے اور بتیس نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔