31-01-2017

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے غیر قانونی شکار کی روک تھام کےلئے صوبے بھر میں کالے تیتر، بھورے تیتر ، سی سی اور چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق چھ فروری سے ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں ان پرندوں کے شکار کا سیزن برائے دو ہزار سولہ سترہ  پانچ فروری دو ہزار سترہ کو اختتام پذیر ہوگا جس کے بعد ان کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔ تمام شکاریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ شکار پر لگائی گئی اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کریں خلاف ورزی کی صورت میں قید اور جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے ۔