02-11-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کی ادائیگی کے طریقہ کار کو مزید آسان اور تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زائد العمر شہریوں کو پنشن کی ادائیگی کی سہولت اُن کی دہلیز پر میسر آسکے ۔

صو بائی حکو مت نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کی ادائیگی کا جدید اور سہل طریقہ کار متعارف کرائے جوکہ روایتی بینکوں کے طریقہ کار سے زیادہ تیز تر ہو تاکہ زائد ا لعمر شہریوں کو پنشن کے حصول میں دقت سے بچا جاسکے ۔