12-05-2018

خیبر پختونخوا حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے اور رمضان المبارک کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی قبل ازوقت تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں واقع پرائمری سکولوں میں 17مئی سے 12اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہو ں گی۔
اسی طرح مڈل ٗ ہائی اور ہائیر سکینڈری سکول بھی 17مئی سے بند ہو ں گے تاہم یہ سکول یکم اگست کو دوبارہ کھلیں گے جبکہ  پہاڑی علاقوں کے سکول یکم جولائی سے 31جولائی تک بند رہیں گے ۔