23-08-2017

سپریم کور ٹ نے خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے کیمپوں کو بجلی کی فراہمی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے کیمپوں کے ہر گھر کو الگ الگ بجلی کا میٹر فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

دوران سماعت جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے کہ بجلی کی قیمت چودہ روپے ہونے کے بعد بجلی کی چوری زیادہ بڑھی ہے اور اب بجلی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کنونشن کے تحت افغان مہاجرین بھی پاکستانی رہائشی صارفین کے برابر سٹیٹس رکھتے ہیں ۔

فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر  افغان مہاجرین کیمپس میں ہر ایک گھر کو الگ الگ بجلی میٹر لگانے کے احکامات جاری کردیئے ۔