07-08-2017

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں چینی زبان سکھانے کے ادارے قائم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

یہ ادارے صوبے  کے 4 ضلعوں پشاور، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں قائم کیے جائیں گے اور ان کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں یہاں آںے والے چینی شہریوں سے روابط قائم کرنا ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں اس نوعیت کے ادارے صوبے کے جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ صوبے کے نوجوان سی پیک سے فوائد حاصل کر سکیں اور اس کے تحت ہونے والی صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

ان اداروں  میں سے  پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں قائم کیے جانے والے تین ادارے 10 اگست تک فعال کردیے جائیں گے۔