06-09-2017

پشاور  سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں بیس یونین کونسلوں میں ناظمین اور نائب ناظمین کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 13 ستمبر کو ہو ں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  پشاور ، نوشہرہ ، صوابی ، شانگلہ ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سوات ، مانسہرہ ، ٹانک ، بنوں ، لکی مروت ، اپر دیر،لوئر دیر ، بٹگرام ، مردان ، ہنگو ، ابیٹ آباد ، مالاکنڈ ،ہری پور ، کوہاٹ ، سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں ویلج کونسلوں ، نیبر ہوڈ میں ناظمین اور نائب ناظمین کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔

بیس ناظمین اور نائب ناظمین کے جاں بحق یا مستعفی ہونے کے بعد یہ نشستیں خالی ہو ئی تھیں جس پرصوبائی حکومت نے انتخابات کے لئے سیکورٹی کلیرنس دے دی ہے انتخابات کے لئے ناظمین اور نائب ناظمین سے درخواستیں وصولی کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا