October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

صوبے کے بیس اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مستثنی قرار دے دیا گیا

31-07-2018

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صوبے کے20اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہےاور  سابق پاٹا اور فاٹا کے لئے ایف بی آر نے خصوصی پیکج نافذکردیا ہے۔

 ایف بی آر کے اس ضمن میں جاری ہونے والے اعلامیہ سے ایف بی آر خیبرپختونخوا کو بھی آگاہ کردیا ہے ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق چترال ، دیر ، سوات ، بشمول کالام ، ضلع کوہستان کا قبائلی علاقہ ، مالاکنڈ کاعلاقہ ، ضلع مانسہرہ سے منسلک قبائلی علاقہ ، پشاور سے ملحقہ قبائلی علاقہ جات ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ٹانک ، باجوڑ ، اورکزئی ، مہمند ، خیبر ، کرم ، شمالی و جنوبی وزیرستان ، اضلاع میں پیدا ہونے والے اشیاء صنعتی یونٹس کی سپلائی کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا ہے ۔ ان علاقوں میں ریٹلیرز کو اشیاء کی فراہمی پر سیلز ٹیکس اور مقامی ، کمرشل یاصنعتی صارفین کیلئے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیا ہے۔ اس اعلامیہ کا اطلاق آئینی ترامیم کے ایکٹ پر صدر مملکت کی جانب سے نفاذ سے موثر ہو گا اور اکتیس مئی 2018یا ا س سے پہلے ان علاقوں میں لگنے والی صنعتوں پر اس کا اطلاق ہو گا۔ ان علاقوں میں انفرادی ، ایسو سی ایشن آف کمپنیاں اور کمپنیوں کی آمدن اورمنافع پر 30ستمبر 2018سے انکم ٹیکس کے لئے ایف بی آر کے فیڈرل دفاتر سے منسلک کردیا ہے ۔

Related posts