03-08-2017

صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تریانوے زنانہ مردانہ کالجوں میں چار سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے کے بعد ان کالجوں کے سربراہان کو بی اے ، بی ایس سی میں داخلے نہ دینے اور اس پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایم اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن کالجوں میں بی ایس چار سالہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے ان میں مزید اب بی اے، بی ایس سی میں داخلوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ بی ایس پروگرام کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے ۔