28-05-2018

الیکشن کمیشن  پاکستان نے 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے تیاریاں زوروشورسے شروع کردی ہیں اورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اورریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا بھر کے قومی اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے پولنگ سٹیشنوں کابھی اعلان کردیاہے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاورمیں صوبائی اسمبلی کی14اورقومی اسمبلی کی 5نشستوں کے لئے پولنگ سٹیشنوں کااعلان کردیاہے جس کے تحت پشاورسے صوبائی ا سمبلی کی14نشستوں کیلئے مجموعی طورپر1192پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 652زنانہ ٗ 512مردانہ اور28پولنگ سٹیشن کمبائنڈ ہوں گے اسی طرح پشاورسے قومی اسمبلی کی5نشستوں کے لئے 1191پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے جن میں 652مردانہ ٗ511زنانہ اور28کمبائندپولنگ سٹیشن ہوں گے۔ واضح رہے کہ  پشاور کے صوبائی اسمبلی کے14حلقوں میں رجسٹرڈووٹروں کی کل تعداد16لاکھ74ہزار408ہے جن میں9لاکھ67ہزار525مرد اور7لاکھ68ہزار883 خواتین ووٹرزرجسٹرڈہیں۔