15-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیوں کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے عوامی مفاد میں چودہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں ، دس سینئر سول ججوں اور ستائیس سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

جاری ایک اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والے چودہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں ممریز خان خلیل کو تنگی چارسدہ سے کبل سوات ، الطاف الرحمان کو واڑی اپر دیر سے مانسہرہ ، امجد ضیاء صدیقی کو ہنگو سے شانگلہ ، حیات گل کو پشاور سے ڈی آئی خان ، امجد خان وزیر کو کبل سوات سے تنگی چارسدہ ، عثمان ولی کو پشاور سے ڈی آئی خان ، ٹریننگ پروگرام سے واپس آنے والے اجمل شاہ کو ہنگو ، علی گوہر  کو پشاور سے واڑی اپر دیر ، سمیرہ ولی کو مانسہرہ سے نوشہرہ ، تنویر اقبال کو شانگلہ سے پشاور ، تربیتی پروگرام سے واپس آنے والے اسد علی کو ایبٹ آباد ، اشفاق علی حیدر کو ڈی آئی خان سے پشاور ، عالیہ سادیہ لودھی کو ڈی آئی خان سے پشاور جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی کو ڈی آئی کان سے تیمرگرہ لوئر دیر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

پشاور ہائی کورٹ سے جاری ہونے والے دوسرے اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والے سینئر سول ججوں میں سید علی رضا کو شانگلہ سے بنوں ، سید افتخار شاہ کو مالاکنڈ سے تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسڑار ایبٹ آباد بنچ ، اجمل طاہر کو بٹگرام سے ایڈیشنل رجسٹرار دارلقضاء مینگورہ بنچ ، احمد احسان اللہ قریشی کو ڈی آئی خان سے ایڈیشنل رجسٹرار ڈی آئی خان بنچ ، سلطان حیسن کو بنوں سے شانگلہ ، عادل زیب خان کو ٹانک سے ایڈیشنل رجسٹرار بنوں بننچ ، جویریہ سرتاج کو نوشہرہ سے مالاکنڈ ، سید مدثر شاہ ترمذی کو ایبٹ آباد سے ٹانک جبکہ سینئر سول جج محمد غیاث کو مردان سے ڈی آئی خان تبدیل کردیا گیا ہے ۔

اسی طرح رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اور اعلامیہ کے مطابق تبدیل ہونے والے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس میں عبد الماجد کو لکی مروت سے پشاور ، اکرام اللہ کو مٹہ سوات سے بنوں ، عقصہ سعید کو پشاور سے مانسہرہ ، اسد اللہ کو بونیر سے تخت بھائی مردان ، نصراللہ خان کو مٹہ سوات سے لکی مروت ، عبید اللہ کو بابوزئی سوات سے پشاور ، صائمہ عرفان کو پشاور سے مردان ، عبدالحسن مہمند کو ہری پور سے مٹہ سوات ، امجد حسین کو بنوں سے مالاکنڈ ، خالد منصور کو مالاکنڈ سے پشاور ، افتخار احمد کو بشام شانگلہ سے پشاور ، سیدہ تہمینہ صباحت کو پشاور سے ہری پور، محمد جمیل خان کو پشاور سے بونیر، بینش اسماعیل کو ہری پور سے بابوزئی سوات،بگہت بی بی کو پشاور سے ہری پور، فرمان اللہ کو تخت بھائی مردان سے مانسہرہ ، محمد ولی کو اپر دیر سے نوشہرہ ، محب الرحمان کو مردان سے بشام شانگلہ ، شیراز فردوس کو مانسہرہ سے اپر دیر ، غلام حمید کو شانگلہ سے پٹن کوہشتان ، محمد سہیل کو مانسہرہ سے پشاور ، شیراز خان کو کبل سوات سے پشاور ، رابعہ عباسی کو پشاور سے مالاکنڈ ، سید صابر علی شاہ کو پٹن کوہستان سے شانگلہ ، محمد شعیب کو کوہاٹ سے لاہور صوابی ، رحمت اللہ کو لاہورصوابی سے کوہاٹ اور سول جج کم جوڈیشنل مجسٹریٹ  سائرہ بانو کو مالاکنڈ سے ایبٹ آباد تبدیل کر دیا گیا ہے ۔