August 22, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات گیارہ جوڈیشل  افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں

28-07-2018

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے عوامی مفاد میں فوری طور پر صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات گیارہ جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چترال اسلام الدین کودرگئی مالاکنڈ ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چارسدہ شوکت علی کو شبقدر چارسدہ ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ سرائے نورنگ لکی مروت ارشاد خان کو ڈی آئی خان ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ اپر دیر شیراز فردوس کو چارسدہ ، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ ڈی آئی خان ارشاد علی کو سرائے نورنگ لکی مروت، سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ چترال جمیل فقیر کو شبقدر چارسدہ ،سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ سوات طارق خان کو کوہاٹ ، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کوہاٹ ریاض اسلم کو تل ہنگو، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ سوات مینہ قیصر کو صوابی ، سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ سوات شفق الامان کو شبقدر چارسدہ جبکہ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف کو اپنی پہلی تعیناتی پر اپردیر میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے ۔

Related posts