15-08-2017

خیبر پختونخوا کے چار اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے چھ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے چار اضلاع صوابی ، بونیر ، ہری پور اور تور غر میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے ۔جس کے تحت معاشرے کے تمام طبقات خصوصا والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عملے کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ۔