August 22, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ ججز معطل ، کاروائی عمل میں لائی جائی گی

21-07-2018

 چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقار احمدسیٹھ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پانچ ججوں کوفوری طور پرمعطل کرکے ان پرعائدالزامات کے تحت تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق معطل ہونے والے  ان ججوں میں 2ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اور3سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں۔ ان ججوں کی معطلی عرصہ 3ماہ کے لئے عمل میں لائی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق معطل ہونے والے ججوں میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چارسدہ نعیم اقبال ٗ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ایبٹ آباد اورنگزیب خان ٗ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ دروش چترال جوہر اعجاز علی شاہ ٗ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ ایبٹ آباد شکیل الرحمان اورسول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی مس صائمہ عرفان شامل ہیں جبکہ  ان ججوں کے خلاف خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹ(ایفسینشی اینڈڈسپلن) رولز 2011ء کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Related posts