07-04-2018

ضروری مرمت کی وجہ سے پشاور کے  شاہی باغ گرڈ اور دلہ زاک گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی بند رہے گی ۔

 پیسکو سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق  132کے وی شاہی باغ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی9 اپریل صبح 9 بجے سے دو پہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سربلند پورہ، لطیف آباد، فقیر آباد، لالہ، عید گاہ، دلہ زاک فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے ۔

 اسی طرح 132کے وی دلہ زاک گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی9 اپریل صبح 9 بجے سے دو پہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی او پی ایف وڈپگہ1‘2‘ پخہ غلام، گلوزئی، محمد زئی، گل بیلہ1‘ 2 فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے ۔