22-11-2017

ضلعی انتظامیہ پشاور نے عید میلاد النبی کی مناسبت سے پندرہ روز کےلئے دوفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے تعمیراتی مٹریل راستے میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

ڈی سی پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول کے تمام جلوسوں کے راستوں میں ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔