15-02-2017

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے نہ لگوانے والے والدین کے خلاف تین ایم پی او کے تحت  کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد محمود کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور کے بیشتر علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے  ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں پولیو سے بچاو کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ تاہم مہم کے دوران آٹھ ہزار سات سو اکاسی بچوں کے والدین اپنے بچوں کو ٹیکے لگوانے سے انکاری ہے اجلاس میں والدین سے اپیل کی گئی کہ اپنے نچوں کو پولیو سے بچانے کےلئے پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں ۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ پولیو کے ٹیکوں سے انکاری والدین کے خلاف تین ایم پی او کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔