21-02-2017
ضلعی انتظامیہ پشاور نے اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال ، بغیر رجسٹریشن اور اپلائیڈ فار گاڑیوں پر ایک ماہ کےلئے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق پابندی ایک ماہ کےلئے نافذ العمل رہے گی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اس ضمن میں پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔