10-08-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ضلع کرک میں خواتین اور مرد ای پی آئی ٹیکنیشن کی آسامیوں پر ہونے والی بھرتیاں تاحکم ثانی روک دی ہیں اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ضلع کرک میں نو ای پی آئی ٹیکنسیشن کی تقرری کےلئے محکمہ صحت نے اشتہار جاری کیا جس کے لئے دو خواتین اور سات مرد امیدواروں نے سرٹیفیکیس جمع کرائے تاہم درخواست گزار کو نظر انداز کر دیا گیا ہے لہذا اس تقرریوں کو روکا جائے اور درخواست گزار کو بھی بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔