14-03-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ضلع کونسل ایبٹ آباد کے بجٹ کے خلاف جاری حکم امتناعی خارج کر دیا ہے ۔

 واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں ضلع کونسل ایبٹ آباد کی اپوزیشن اراکین نے رٹ دائر کیا تھا جس میں موقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن ممبران کو ضلع کونسل بجٹ میں برابر حصہ نہیں دیا گیا اور ان کی حق تلفی کی گئی ہے جس پر فاضل عدالت نے ضلع کونسل بجٹ پر حکم امتناعی جاری کیا تھا تاہم عدالت نے ضلع کونسل ایبٹ آباد کے بجٹ کے خلاف جاری کردہ حکم امتناعی خارج کر دیا ۔