28-09-2017

پشاو رہائی کورٹ نے ضلع کوہستان کو تین اضلاع میں تقسیم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کوہستان پٹن کے شہریوں کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ صوبائی حکومت نے کوہستان کو تین اضلاع میں تقسیم کر دیا ہے جس میں پولائی ، پالس اور کوہستان کے اضلاع شامل ہیں تاہم یہ حکومتی فیصلہ وہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق نہیں ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دائر رٹ خارج کر دی اور صوبائی حکومت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا ۔