03-04-2018

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمنی ریفرنس کے شریک ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی، ملزم منصور رضا کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جبکہ انکے وکیل جاوید اکبر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کی عدم پیشی پر نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے جبکہ عدالت میں غلط رویئے سے بات کرنے پر صدر ہائیکورٹ بارجاوید اکبرشاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ مقدمے کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔