08-03-2017

پاک افغان سرحد طور خم اور  چمن دوسرے روزبھی کھلی ہے ، دونوں اطراف سے گذشتہ روز  ہزاروں افراد نے سرحد عبور کی جبکہ آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا ۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے اٹھارہ روز سے بند طور خم اور چمن بارڈر کو پیدل افراد کے آنے جانے کےلئے کھولنے کا فیصلہ کیا اور جن افراد کے پاس پاسپورٹ اور ویزا ہے انہیں آنے جانے کی اجازت ہے تاہم  تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل ہیں۔