30-03-2017

سروسز ٹربیونل خیبر پختونخوا کے چیئرمین عظیم آفریدی نے طویل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

پولیس کانسٹیبل وقار احمد کی جانب سے سروسز ٹربیونل خیبر پختونخوا میں دائر اپیل میں ٹربیونل کو بتایا گیا کہ درخواست گزار محکمہ پولیس پشاور میں بطور کانسٹبل تعینات تھا اور چھ جون دو ہزار چودہ کو اسے طویل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جوکہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے کیونکہ باقاعدہ انکوائری نہیں ہوئی جبکہ درخواست گزار اس عرصہ کے دوران بیمار تھا لہذا اس بناء پر درخواست گزار کی برطرفی کالعدم قرار دے کر  اسے بحال کیا جائے۔

ٹربیونل نے دائر اپیل پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار پولیس کانسٹیبل کو ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔