28-04-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پرطیبہ تشدد کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے آج جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں طیبہ تشدد کیس کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پرشروع کیا۔طیبہ کے والدین نے معطل جج خرم علی خان اوراہلیہ پرفرد جرم عائد کرنے کو عدالت میں چیلنج کردیا ۔طیبہ کے والدین نے ایک بار پھرصلح نامے عدالت میں جمع کراتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ راجہ خرم علی خان اوران کی اہلیہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ۔

  عدالت نے درخواست پرپولیس کونوٹس جاری کرتے ہوئے 5مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔