09-03-2017
سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کو طیبہ تشدد کیس کے ٹرائل سے روک دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو پندرہ روز میں معاملے کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بنچ نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی ۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ چالان میں غلامی اور انسانی فروخت کی دفعات شامل ہی نہیں کی گئیں ۔ اس پر بنچ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پندرہ روز میں چالان کا جائزہ لے اور واضح حکم جاری کرے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ طیبہ تشدد کیس راستے میں نہیں چھوڑیں گے ، جن قانونی نکات کو اٹھایا ہے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔