30-05-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے طیبہ تشدد کیس سننے سے معذرت کرلی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں معطل جج کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ  ملزم  کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے اس کیس کو نہ سنا جائے۔جس پرجسٹس محسن اخترنے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ  ملزم راجہ خرم کے خلاف انکوائری ہوچکی ہے ،جس میں انہیں قصورواربھی قراردے چکا ہوں ،ملزم کے اعتراض کے بعد اس کیس کونہیں سن سکتا ہوں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کوواپس بھجوتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔