November 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

عاصمہ جہانگیر کی ممکنہ گرفتاری روک دی گئی ، نیب کو انکوائری پینتالیس دن میں مکمل کرنے کا حکم

09-11-2018

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما عاصمہ عالمگیر کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا ہے  جبکہ نیب حکام کو عاصمہ عالمگیر کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے اور بغیر وارنٹ اور کال نوٹسز پر پیشی کے دوران گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عاصمہ عالمگیر کی نیب کے خلاف دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ  نیب گزشتہ چار سال سے درخواست گزارہ کے  خلاف تفتیش کر رہا ہے اور وہ نوٹسر پر پیش ہو کر نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے لیکن نیب تاحال کچھ ثابت نہ کر سکا اور اب  اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

 پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی انکوائری آخری مراحل میں ہے ان کے خلاف بیرون ملک جائیداد کی انکوائری رپورٹ مکمل نہیں کچھ دن میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

Related posts