30-08-2017

عالمی سنوکر چمپئین شپ چار ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہو رہی ہے ۔

چمپیئین شپ میں پاکستان کے محمد ساجد شرکت کے لئے تین ستمبر کو تھائی لینڈ روانہ ہوں گے ۔چمپئین شپ میں مختلف ممالک کے بتیس کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ عالمی سنوکر چمپئین شپ کے سیمی فائنل مقابلے آٹھ ستمبر اور فائنل نو ستمبر کو کھیلا جائے گا۔