07-04-2018

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم صحت منایا جا رہا ہے،جس کا مقصد بیماریوں سے بچاؤ کا شعور اجاگرکرنےکے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں، متوازن غذا اور ورزش کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

اس سال صحت کے عالمی دن کا عنوان ہے “” صحت کی سہولیات کی عالمگیر رسائی…سب کے لئے…ہر جگہ “”۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر بڑھتا ہوا انحصار اور ورزش سے دوری انسانی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کی بنیادی وجہ ہے، معیاری اور صحت مند زندگی کے لئے ورزش اور صاف ستھری غذا کے استعمال کو معمول بنانا ہوگا۔

ماہرین صحت کا مزید کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بھرمار اور روزمرہ استعمال کے آلات پیدا ہونے والی شعاعیں اور ورزش سے دوری عالمی سطح پر صحت کے بڑھتے ہوئے بگاڑ کے ذمہ دار ہیں۔نیند اور ورزش میں کمی، وقت پر نہ کھانا، زیادہ اور غیر معیاری خوراک اورجسمانی سرگرمیوں میں کمی عا م انسانوں کی صحت کو سخت نقصان پہنچا رہا ہے۔