15-05-2017

  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ میٹرو بس اور سڑکوں کی اہمیت اپنی جگہ ، مگر عام آدمی انصاف کا طلب گار ہے۔

لاہور میں جوڈیشل ایجوکیشن کانفرنس سے اپنے خطاب میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پیٹ کی بھوک مٹانے کےبعد سب سے زیادہ عام آدمی کو انصاف کی ضرورت ہے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حالات حاضرہ پرنظر رکھی جائے، دیکھا جائے کہ پبلک میں کیا ہو رہا ہے۔