01-06-2018

الیکشن کمیشن  پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ کے جاری  شیڈول کے مطابق  عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے اور تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔شیڈول کے مطابق 2 سے 6 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی عبوری فہرست 7 جون کوجاری ہوگی اورکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائیگی جبکہ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف 19 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق  امیدوار 28 جون تک کاغذات واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدوارں کو 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔