June 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

 عام انتخابات میں حصہ لینے کےلئے بلدیاتی نمائندوں کی استعفے کی شرط کے خلاف رٹ خارج ، استعفی کی شرط درست قرار

13-06-2018

پشاور ہائی کورٹ نے عام انتخابات میں حصہ لینے کےلئے بلدیاتی نمائندوں کی استعفے کی شرط کے خلاف دائر رٹ درخواست خارج کرتے ہوئے استعفی دینے کی شرط کو درست قرار دے دیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید خان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضلع ناظم ٹانک کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ۔ جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ رولز میں ترمیم کرکے آئین کے آرٹیکل پچیس سب سیکشن دو میں بلدیاتی نمائندوں کی عام انتخابات میں حصہ لینے پر استعفی دینے کی شرط عائد کی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے جبکہ یہ شرط سند ھ اور بلوچستان میں نہیں ہے اور خیبر پختونخوا حکومت نے یہ شرط عائد کرکے عوام کے حقوق سلب کئے ہیں ۔

فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد دائر رٹ درخواست خارج کردی اور لوکل گورنمنٹ رولز کے ترمیم کو درست قرار دے دیا۔

Related posts