22-05-2018

الیکشن کمیشن پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 26،25 اور 27 جولائی کی تاریخ تجویز کر تے ہوئے پولنگ کی حتمی منظوری کیلئے سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار آر اوز کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اس ضمن میں ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز دے دیئے گئے ہیں جن کوٹریننگ بھی دے دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیٹا انٹری آپریٹرز پولنگ اسٹیشن سے موصول رزلٹ تیار کر ینگے، پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے ہی تصاویر رزلٹ ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے اور   آر اوز رات 2بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند ہوگا جبکہ رزلٹ میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کوتحریری وجوہات بھی دینا ہوں گی۔